لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) حافظ میاں نعمان نے ملاقات کی ۔ موسم گرما میں لیسکو سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے کمیٹی قائم کر دی، چیئرمین لیسکو حافظ میاں نعمان خود سارے عمل کی نگرانی کریں، ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویثرن اور سیکریٹری ٹو پی ایم پر مشتمل کمیٹی چیئرمین کے اشتراک سے مسائل کا حل کرےگی۔