واشنگٹن( نیٹ نیوز )امریکا اور چین کے وزرائے خارجہ نے سنگاپور میں جاری سکیورٹی فورم کے دوران باضابطہ ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات بائیڈن انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد دفاعی وزرا کے درمیان پہلی ملاقات ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کو غلط فہمی کے نتیجے میں فوج کے ملوث ہونے سے بچانے پر بات چیت ہوئی۔
چین اور امریکا کے درمیان تجارت، چین کی بحیرہ جنوبی چین میں سرگرمیاں، تائیوان پر جارحیت سمیت مختلف امور پر کشیدگی حالیہ برسوں میں بڑھ گئی ۔امریکی وزیر خارجہ لائیڈ آسٹن اور چینی وزیر برائے قومی دفاع وے فینگ ہی نے اس سے قبل اپریل میں ٹیلی فونک گفتگو کی تھی۔ملاقات سے قبل ایک سینئر امریکی عہدیدار کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو فوجی تنازعے میں بدلنے سے بچانے کے لئے غور کیاگیا۔