اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ آئی ایم ایف بجٹ سے خوش نہ ہوتا تو مجھے فون آ جاتا ۔ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران آئی ایم ایف کے حوالے سے سوال پر وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ابھی 30 جون تک آئی ایم ایف کی بات رہنے دیں لیکن اگر آئی ایم ایف بجٹ سے خوش نہ ہوتا تو مجھے فون آ جاتا۔