کراچی(کورٹ رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے میئر اور ٹاﺅنز الیکشن میں تمام منتخب نمائندوں کی شرکت یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔عدالت میں یو سی چیئرمین کو میئر الیکشن میں ووٹنگ سے روکنے کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔پولیس اور سندھ حکومت نے 4 گرفتار یو سی چیئرمینز کی فہرست عدالت میں پیش کی۔پولیس نے بتایا کہ فردوس شمیم، عمر دروز، سید امجد اور محمد مصطفی مختلف مقدمات میں گرفتار ہیں۔پولیس نے بتایا کہ فردوس شمیم نقوی این آئی سی وی ڈی سکھر میں زیرِ علاج ہیں۔جس کے بعد عدالت نے سندھ حکومت کو گرفتار منتخب نمائندوں کو بحفاظت سٹی کونسل پہنچانے کا حکم دیا۔