کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی میں پولیو وائرس ٹائپ ون کے ماحولیاتی نمونوں کی تصدیق ہوگئی۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پولیو وائرس ٹائپ ون کی پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری نے تصدیق کی ہے اور ضلع شرقی میں سہراب گوٹھ کے مقام پر پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق ماحولیاتی نمونے 15 مئی کو لیے گئے تھے ،اس سے قبل سال 2022 میں لانڈھی کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا تھا۔