اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 5 ای فریم ورک پاکستان میں معاشی ترقی کا گیم چینجر ثابت ہو گا ،’ایکسپورٹس، ای پاکستان ،’واٹر اینڈ فوڈ سکیورٹی، انوائرمنٹ ،انرجی اورایکویٹی ٹرن آ راونڈ پاکستان کے ستون ہیں ،اس فریم ورک کے ذریعے برآمدات میں اضافے کےلئے نئے کاروبار، روزگار کی حوصلہ افزائی ہوگی۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ تعلیم، صحت کے فروغ اور آبادی پر کنٹرول سے پاکستان کی ترقی کی راہ ہموار ہو گی ۔ انہوںنے کہاکہ سستی اور بلا تعطل توانائی کی فراہمی سے معیشت و کاروبار میں نئی تیزی آئے گی ،آبی ذخائر اور غذائی تحفظ کے ذریعے ماحول بہتر بنایا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ ای پاکستان کے ذریعے نوجوانوں کو ترقی کے مواقع دیں گے، انہیں با اختیار بنائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ جی ڈی پی کے لحاظ سے فسکل خسارے کا 4.9 فیصد سے کم ہوکر 4.6 فیصد پر آنا بڑی کامیابی ہے،یہ حکومت کی درست معاشی پالیسی کا مثبت نتیجہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں 76 فیصد کمی درست معاشی پالیسی کی علامت ہے ،تجارتی خسارے میں 40.4 فیصد کمی معاشی اقدامات کی درستگی ظاہر کرتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ تجارتی خسارہ 25.8 ارب ڈالر ہوگیا ہے جو 43.4 ارب ڈالر تھا ، یہ بہتری کی جانب آغاز ہے ۔ انہوںنے کہاکہ درآمدات میں 29.2 فیصد کمی ہوئی جس کے معاشی صورتحال پر اثرات مرتب ہوئے ۔ انہوںنے کہاکہ 72.3 ارب ڈالر ک مقابلے میں درآمدات کا 51.2 ارب ڈالر پر آنامعاشی بہتری کی طرف قدم ہے