اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ میں پریکٹس کرنے کے لائسنس جاری کر دیئے گئے ،پاکستان بار کونسل نے دو ہزار بائیس تئیس کی تفصیلات جاری کردی،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ انرولمنٹ کمیٹی نے دو مراحل میں وکلاءکے انٹرویوز کئے،. مجموعی طور پر ایک ہزار بتیس امیدواروں کے سپریم کورٹ کے لائسنس کیلئے انٹرویوز کئے گئے ،مجموعی طور پر 669 وکلاءکوکامیابی پر لائسنس جاری کئے گئے ،پہلے مرحلے میں پانچ سو پچیس وکلاءکے انٹرویوز کئے گئے،پہلے مرحلے میں 339 وکلاءلائسنس کیلئے کامیاب قرار پائے ،دوسرے مرحلے میں 507 وکلاءکے انٹرویوز کیلئے پیش ہوئے ،دوسرے مرحلے میں 330 وکلاءکو سپریم کورٹ کے لائیسنس جاری کئے گئے۔