کراچی(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چالہ کی ہدایت پر ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کی روڈ چیکنگ مہم کے تیسرے دن تک مجموعی طور پر 8976 چیک کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں 2788, حیدرآباد میں 2585 ، سکھر میں 1095، لاڑکانہ میں 1072, میرپور خاص میں 795 اور شہید بے نظیر آباد میں 641 گاڑیاں چیک کی گئیں ۔روڈ چیکنگ مہم کے دوران 535 گاڑیاں قبضے جبکہ 809 گاڑیوں کے کاغذات ضبط کئے گئے جبکہ اب تک مجموعی طور پر 8450336 روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چالہ نے اپنے ایک بیان میں ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے مالکان سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے ٹیکسز جمغ کروائیں ۔ واضح رہے کہ ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کی روڈ چیکنگ مہم 16 جون تک جاری رہے گی۔