اسلام آ باد(نمائندہ خصوصی) پاکستانی آموں کی دوسری کھیپ 8 جون کی سہ پہر چین کے جنوب مغربی خود مختار علاقے گوانگسی کے دارالحکومت ناننگ پہنچ گئی۔امپیریل وینچرز (پرائیویٹ)لمیٹڈ کے ڈائریکٹر عدنان حفیظ نے چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این)کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستانی آموں کی دوسری کھیپ 8 جون کی سہ پہر چین کے جنوب مغربی خود مختار علاقے گوانگسی کے دارالحکومت ناننگ پہنچ گئی۔ تاجر نے سی ای این کو بتایا کہ ایک ٹن سندھی قسم کی کھیپ وائی ٹی او ایکسپریس کے ذریعے لاہور اور ناننگ کے درمیان ایک نئی کارگو پرواز کے ذریعے پہنچائی گئی تھی۔ انہوںنے کہاکہ ہم گزشتہ چار سالوں سے اس ایئر لائن کے ساتھ کام کر رہے ہیں لہذا ہم ان کے ساتھ کام جاری رکھنے میں آرام محسوس کرتے ہیں کیونکہ تعاون اور تفہیم کی سطح بلند ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اپنے بڑے سائز، پیلے رنگ اور وافر مٹھاس کی وجہ سے مشہور، پھلوں کے پاکستانی بادشاہ کو کسٹم کلیئرنس اور متعلقہ چینی حکام کی جانب سے ضروری سرٹیفکیٹ کے بعد نمونے لینے کےلئے بڑے چینی بی ٹو بی کلائنٹس اور دکانوں کے ساتھ اشتراک کیا جائے گا۔ گوانگژو میں قائم ایک انٹرپرائز نے سی ای این کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ 3.5 ٹن وزنی سندری آموں کی ایک اور کھیپ 10 جون کو ناننگ پہنچے گی، جسے آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے فروخت کیا جائے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستانی آم رواں سال چین کے سنکیانگ میں اپنا آغاز کریں گے کیونکہ پاکستانی لاجسٹک انٹرپرائز پھلوں کے پاکستانی بادشاہ کو زمینی راستے سے سنکیانگ منتقل کرنے کے لئے تیار ہے۔