کراچی (بیورو رپورٹ)رواں مالی سال کے دوران ملک میں گدھوں کی تعداد بڑھ کر 58 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔مالی سال 23-2022 کے جاری کردہ اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں 1 لاکھ کا اضافہ ہوا، جس کے بعد گدھوں کی مجموعی تعداد 58 لاکھ ہوگئی۔اقتصادی سروے کے مطابق ایک سال کے دوران مویشیوں کی تعداد میں بھی 21 لاکھ کا اضافہ ہوا۔گذشتہ برس مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 34 لاکھ تھی جو 21 لاکھ کے اضافے کے بعد 5 کروڑ 55 لاکھ ہو گئی ۔اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ کا اضافہ ہوا جبکہ بھیڑوں کی تعداد 4 لاکھ تک بڑھ گئی۔سروے کے مطابق مالی سال 23-2022 میں اونٹوں، خچروں اور گھوڑوں کی تعداد میں اضافہ نہ ہو سکا۔