کراچی(نمائندہ خصوصی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمداجمل گوندل نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاس میں ملاقات کی ۔ملاقات میںسرکاری فنڈز کے شفاف استعمال ،اس ضمن میں آڈیٹر جنرل کے ادارہ کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ سرکاری فنڈز عوام کی امانت ہیںان کے شفاف استعمال سے عوام کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جاسکتی ہے اس ضمن میں آڈیٹر جنرل کے ادارہ پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص بجٹ کے موثر استعمال کو یقینی بنانے میں بھی آڈیٹر جنرل کا نمایاں کردار ہے ۔آڈیٹر جنرل اجمل گوندل نے کہا کہ اداروں کی جانب سے کی گئی بے قاعدگیوں کی آڈٹ میں نشاندہی کرتے ہیں اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی جاتی ہے ۔وفد میں DG to AGPمحمد لقمان،ایڈیشنل اے جی نیاز شیخ،اکائونٹنٹ جنرل محمود عامر،ڈی جی آڈٹ کامران علی ہاشمی اور ڈپٹی ڈائریکٹر گلزار ابڑو شامل تھے ۔