پریٹوریا( نیٹ نیوز ) جنوبی افریقہ میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم پندہ افراد ہلاک جبکہ سینتیس زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ حادثہ دارالحکومت پریٹوریا کے قریب ایک ہائی وے پر پیش آیا۔ ایمرجنسی سروسز کے ترجمان نے بتایا کہ حادثہ ہفتے کی علی الصبح پیش آیا۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات کے احکامات جاری کردئیے۔ جنوبی افریقہ میں سڑکوں کی حفاظت ٹریفک حکام کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ ہر سال روڈ حادثوں میں ہزاروں افراد کی ہلاکتیں ہوتی ہیں۔