کراچی(نمائندہ خصوصی ) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ عرب امارات کی معروف کاروباری شخصیت سہیل محمد الزرونی نے گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں صحت ، تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔گورنرسندھ نے کہا کہ قدرتی آفات میں متحدہ عرب امارات نے بڑھ چڑھ کر صوبہ سندھ کی مدد کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو اے ای کے سرمایہ کار صوبہ میں سرمایہ کاری کریں ،انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے ۔