واشنگٹن( نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر بات چیت کی ہے جس کا مقصد دیرینہ اتحادی کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اعلی امریکی سفارت کار کی یہ ملاقات جدہ کے قصر السلام میں ہوئی رات گئے ہوئی۔ دونوں رہنماں کے درمیان ہونے والی ایک کھلی ملاقات تھی جس میں علاقائی اور دوطرفہ مسائل کی مکمل رینج کا احاطہ کیا گیا۔تقریبا ایک گھنٹہ 40 منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں سوڈان سے امریکیوں کے انخلا کے لیے سعودی عرب کی حمایت، یمن میں سیاسی مذاکرات کی ضرورت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے امکانات سمیت مختلف موضوعات پر بات ہوئی۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن شام بحیرہ احمر کے شہر جدہ میں اترے اور توقع ہے کہ وہ خلیج تعاون کونسل کے اجلاس کے لیے ریاض جائیں گے۔سعودی عرب کی جانب سے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کے بعد بلینکن کا یہ پہلا دورہ ہے، جسے مغرب اس کی متنازعہ جوہری سرگرمیوں اور علاقائی تنازعات میں ملوث سمجھتا ہے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر سعودی حکام سے ملاقات کے علاوہ، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن ریاض میں اسلامک سٹیٹ مخالف اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔