کراچی(نمائندہ خصوصی) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضی وہاب نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گورنر ہاس میں ملاقات کی۔گورنر سندھ اور وزیراعلی کے درمیان ملاقات میں سندھ میں ترقیاتی منصوبوں پر وفاقی حکومت کے تعاون پر گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں کراچی کےانفرااسٹرکچر کی بحالی کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر اور وزیراعلی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سندھ کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے باہمی مشاورت کی ضرورت ہےگورنر سندھ نے کہا کہ ملک کے معاشی حب کےانفرا اسٹرکچر کی بحالی وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے وفاق،صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کا رابطہ ضروری ہے۔