واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدنت پٹیل نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کی قدر کرتا ہے،پاکستانی سیاست پاکستانی عوام کا معاملہ ہے، جو بھی ہو آئین کے مطابق ہو۔چیئرمین پی ٹی آئی کے امریکا پر لگائے گئے الزامات کے سوال پر ترجمان نے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں ایسے الزامات غلط ہیں۔