واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ خدیجہ شاہ کے کیس کو فالوکررہے ہیں۔ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی حکام سے کہا ہے خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دی جائے، وہ دہری شہریت کی حامل ہیں، اس حوالے سے پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں ہیں۔ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ کوئی امریکی شہری گرفتار ہوتا ہے تو ان کی مدد کےلئے تیار رہتے ہیں، پاکستانی حکام سے توقع رکھتے ہیں کہ منصفانہ سماعت کی گارنٹی ہوگی۔ترجمان نے کہاکہ غیر ملکی حکومتوں سے کہتے آئے ہیں کہ گرفتار امریکی شہریوں کیلئے طریقہ کارکوسامنے رکھیں۔