کراچی(نمائندہ خصوصی)کے الیکٹرک صارفین کے لیے نیپرا نے قیمت میں اضافے کی منظوری دے کر بجلی مزید مہنگی کردی ہے۔شہر قائد کے باسیوں کے لیے بری خبر ہے کہ پہلے ہی مہنگے یونٹ سے پریشان شہریوں کے لیے کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا ہے۔بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا، جس کا اطلاق مئی، جون اور جولائی 3 ماہ کے لیے ہوگا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی ، اگست اور ستمبر 2022 کی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپر)نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔