لاہور (نمائندہ خصوصی) نومئی کے بعد پنجاب بھرمیں نظر بند افراد کی لسٹ لاہورہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی، رپورٹ کے مطابق پنجاب بھرمیں اس وقت صرف ترپن افراد نظر بند ہیں۔نومئی کے بعد پنجاب بھرمیں نظربندافرادکی لسٹ عدالت پیش کردی گئی،اے آئی جی لیگل کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گی۔رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں اس وقت 53 افراد نظربند ہیں،3ہزار1سو44افرادکی نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے،پنجاب بھر سے 3 ہزار55 افراد کو نظر بند کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق 3 ہزار45 افراد کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے گئے،اور تمام افراد کو رہا کردیا گیا۔تحریک انصاف کے رہنماحماد اظہر کی درخواست پر نظر بندی افراد کی تفصیلات جمع کروائی گئی۔