کراچی( نیٹ نیوز ) معروف مذہبی اسکالر اور سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اچانک موت کی تحقیقات جاری ہیں، اور پولیس نے ان کے گھر سے مختلف اشیا تحویل میں لے کر فرانزک رپورٹ کے لئے لیبارٹری بھجوادی ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق عامر لیاقت حسین کے گھر سے لیے جانے والے سیمپل لیبارٹری کو بھجوا دیئے گئے ہیں، عامرلیاقت کے باتھ روم سے ان کا بلغم حاصل کیا گیا ہے، ان کے زیرِاستعمال گلاس سے ڈی این اے سیمپل لئے گئے ہیں، سیمپل کی رپورٹ 15 روز میں موصول ہوجائے گی۔اس سے قبل پولیس نے عامر لیاقت کی موت کی خبر سن کر ان کے گھر کو تمام نامعلوم افراد کے لئے بند کردیا تھا، جب کہ ان کے گھر سے موبائل، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ اپنی تحویل میں لے لیا تھا، جنہیں فرانزک کے لئے لیبارٹری بھجوادیا گیا تھا۔