کراچی (نمائندہ خصوصی) بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بائے پر جوائے بننے کا امکان ہے جس سے سندھ کی ساحلی پٹی کو ممکنہ خطرہ ہے۔موسمیاتی تجزیہ کارجواد میمن کے مطابق جنوبی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباﺅبن گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 10 یا 11 جون کو یہ ہوا کا کم دباﺅ شدت اختیار کر کے سائیکلون بن سکتا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بتایا ہے کہ اس طوفان سے سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی، عمان اور گجرات کو ممکنہ خطرہ ہے۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ سائیکلون کا نام بنگلا دیش کے تجویز کردہ الفاظ پر ’بائے پر جوائے‘ رکھا گیا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے یہ بھی بتایا ہے کہ ’بائے پر جوائے‘ کا مطلب تباہی کے ہیں۔