کراچی(نمائندہ خصوصی)
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے دی سیفی برہانی یونیورسٹی کراچی کے چارٹر پر دستخط کردیئے ہیں ۔ واضح رہے کہ گورنرسندھ نے داﺅدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کے گذشتہ دورہ پر ان سے یونیورسٹی کے قیام کی درخواست کی تھی جس پر سیدنا مفضل سیف الدین نے یونیورسٹی کے قیام کی ہدایت کی تھی۔ اس پر پیش رفت کے بعد گورنرسندھ نے آج اس جامعہ کے بل کی توثیق کرتے ہوئے چارٹر پر دستخط کردیئے ہیں۔