اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)190 ملین پاونڈز کی غیر قانی منتقلی کے اسکینڈل میں نیب راولپنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 22 اہم سیاسی رہنماوں کے خلاف تحقیقات تیز کر دیں۔نیب نے سابق وفاقی وزراءاور کابینہ ممبران کے نام گاڑیوں، جائیدادوں اور اکاو¿نٹس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ریکارڈ کے حصول کےلئے تمام صوبائی سیکریٹریز ایکسائز کو مراسلے جاری کر دیے گئے ہیں۔نیب راولپنڈی نے شیخ رشید، پرویز خٹک، عمر ایوب، حماد اظہر، مراد سعید، اسد عمر، فواد چوہدری، اعظم سواتی، علی زیدی، فیصل واﺅڈا، علی امین گنڈا پور، شفقت محمود، غلام سرور، شیریں مزاری، خالد مقبول، فروغ نسیم، خسرو بختیار، اعجاز شاہ و دیگر کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ 22 سابق وفاقی وزراءاور کابینہ ممبران کے نام اور ٹرانسفر گاڑیوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔نیب کے مراسلے میں کہا گیا کہ 2018ءسے اب تک سابق وفاقی وزراءنے جتنی گاڑیاں خریدیں یا فروخت کیں ان تمام کے ریکارڈز فراہم کیا جائے۔نیب سابق وزراءاور کابینہ ممبران سمیت دیگر کے خلاف 190 ملین پاونڈز کی غیر قانونی منتقلی کی تحقیقات کر رہا ہے۔