اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ناموس رسالت پر پیر کو بحث کرانے کی درخواست کردی ،اسپیکر قومی اسمبلی نے بحث کیلئے ایک گھنٹہ مختص کردیا راجہ پرویز اشرف نےاپوزیشن کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی۔ہفتہ کو بی جے پی لیڈروں کی ہرزہ سرائی وزیراعظم شہباز شریف کی شدید الفاظ میں مذمت وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ناموس رسالت پر پیر کوبحث کرانے کی درخواست کردی ۔وزہراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے لیڈروں کی ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آقا کریم سے ہماری عقیدت و محبت کے اس اہم معاملے پر ایوان میں بحث کروائی جائے، بھارت میں ہوئے اس قابل مذمت واقعہ کےخلاف ایوان قرارداد منظور کرے، وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں آقا کریم کی حرمت کےلئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ایوان میں بحث کیلئے ایک گھنٹہ مختص کردیا ،اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اپوزیشن جماعتوں کو بھی دعوت دے دی اور کہاکہ یہ معاملہ سیاسی، جماعتی یا انفرادی نوعیت کا نہیں،یہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آئیں سب مل کر گستاخوں کے خلاف بھرپور مظاہرہ کریں،راجہ پرویز اشرف کاکہنا تھا کہ قومی اسمبلی قرارداد بھی منظور کرےگی قرارداد میں بی جے پی لیڈروں کی مذمت کی جائے گی۔