کراچی (اسٹاف رپورٹر)تین کہانیوں پر مبنی فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کے ٹریلر لانچ کی رنگا رنگ تقریب گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہوئی جس میں فلم کی اسٹار کاسٹ نے شرکت کی۔اس فلم کی کہانی تین کہانیوں ’جن محل‘ ، ’پسوڑی‘ اور ’ایک سو تیئسواں‘ پر مبنی ہے جبکہ اس فلم کی کاسٹ میں حرا، مانی، شہریار منور، رمشا خان، مہوش حیات، وہاج علی، زاہد احمد اور آمنہ الیاس شامل ہیں۔ ’تیری میری کہانیاں‘ پاکستانی سینما میں پیش کی جانے والی سب سے بڑی اسٹارکاسٹ پر مبنی فلم ہے جو چار کہانی کاروں اور تین ہدایت کاروں کی جانب سے پیش کی جارہی ہے۔اس فلم کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر، واسع چوہدری، علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے لکھی ہے جبکہ ہدایت کاروں میں نبیل قریشی، ندیم بیگ اور مرینہ خان شامل ہیں۔ جس سے فلم مرکزی وں اور ہداہت کار وں اور سی ڈی کلب اور سابق پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسو سی ایشن کےچیئر مین شیخ امجد رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا "تیری میری کہانیاں ” کو یہ فخر حاصل ہے کہ یہ حال ہی میں پاکستانی سینما میں پیش کی جانے والی سب سے زیادہ اسٹارکاسٹ پر مبنی فلم ہے جس میں ایک اسکرین پر بین الاقوامی نام جگمگا رہے ہیں۔شو کی کمپئرنگ واسع چوہدری نے کی۔ سی پرائم کی سی ای او سیمیں نوید نے کہا کہ ایک ساتھ اتنے بڑے ناموں کے پروجیکٹ کی پیشکش ہمارے لئے انتہائی ولولہ انگیز وقت ہے لیکن عوام کی زبردست پذیرائی نے ہمارے حوصلے بلند کر دئیے۔ایسی پر جوش پذیرائی متوقع تھی اور ہم بھی اتنے ہی پر جوش ہیں۔سلور اسکرین پر اس سے پہلے کبھی بھی ایسی شاندار مووی نہیں دیکھی گئی ھوگی۔فلم تیری میری کہانیاں میں آج کے دور کے مقبول فنکار وہاج علی ،انڈسٹری کے ایک اور نامور اداکارزاہد احمد بھی اپنی پرکشش شخصیت کے ساتھ رمشا خان ،حرا مانی پہلی مرتبہ فیچر فلم میں میں جلوہ گر ہوں گے۔ اس رنگارنگ تقریب میں مہوش حیات، وہاج علی، رمشا خان, شہریار منور، مانی،ہرا مانی،لیلیٰ واسطی،صبا پرویز و دیگر شوبز فنکاروں فلم ،سینما ٹریڈ، شو بز کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔