انقرہ( نمائندہ خصوصی )
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دو روزہ سرکاری دورہءِ ترکیہ مکمل کرکے انقرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے ہیں انقرہ ایئرپورٹ پر روانگی کے وقت وزیرِ اعظم کو ترکیہ کی وزارت خارجہ کے اعلی حکام، ترک پارلیمنٹ کے ارکان، ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید اور سفارتی عملے نے رخصت کیا.