ڈاکار( نیٹ نیوز )اپوزیشن لیڈر عثمانی سونوکو کو 2 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد ملک بھر میں افراتفری پھیل گئی ڈاکار میں پرتشدد جھڑپیں، سوشل میڈیا، میسجنگ ایپس درہم برہم۔ ہو گیا تفصیلات کےمطابق سینیگال کی ایک عدالت نے جمعرات کے روز ملک کی حزب اختلاف کی سرکردہ شخصیت کو "نوجوانوں کو بدعنوان” کرنے کے جرم میں مجرم قرار دیتے ہوئے دو سال قید کی سزا سنائی، جس سے ملک بھر میں سینکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔