اسلام آباد ( نیٹ نیوز/نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ملک میں بغاوت ناکام ہوئی۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ریاست کے خلاف بغاوت ہوجائے تو پھر تمام ادارے بغاوت کے خلاف ہوتے ہیں اور جب بغاوت ناکام ہوجائے تو اس کے نتائج سب جانتے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور پرویز الٰہی کو متبادل ملا تو وہ دونوں بھی پی ٹی آئی چھوڑ جائیں گے۔۔وزیر دفاع نے انکشاف کیا کہ شاہ محمود قریشی نے پیپلزپارٹی چھوڑنے کے بعد مجھے کہا تھا کہ وہ ن لیگ میں شامل ہونا چاہتے ہیں،شاہ محمود قریشی نے نوازشریف سے ملاقات بھی کی تھی۔