کراچی ( بیورو رپورٹ)
صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر سندھ ساجد جوکھیو کی چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان پرویز اقبال آرائیں سے ملاقات ،سندھ اور بالخصوص ملیر میں سماجی بہبود کے جاری مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے بات چیت کی گئی،ملاقات کے دورا ن الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کی کارکردگی پر خصوصی بحث کی گئی ،چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان نے صوبائی وزیر ساجد جوکھیو کو الشریف فاؤنڈیشن کے مختلف شعبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی ،صوبائی وزیر ساجد جوکھیو صاحب نے الشریف فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو سراہا ،ان کاکہناتھا کہ الشریف فاؤنڈیشن غریبوں کا دکھ درد سمجھنے والی اور اس کو حل کرنےکا جذبہ رکھنے والی سماجی تنظیم ہے،بیک وقت 40سے زائد شعبہ جات میں کام کرنا بہت معنیٰ خیز ہے،پرویز اقبال آرائیں صاحب نہایت محنتی اور ملنسار شخصیت ہیں،الشریف فاؤنڈیشن کی اتنے کم وقت میں اس قدر ترقی کے پیچھے دراصل پرویز اقبال آرائیں کی بے پناہ محنت اور خلوص ہے،اس موقع پر صوبائی وزیر ساجد جوکھیو نے چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن کو یقین دہانی کروائی کہ میں بذات خود اور بحیثیت جماعت پیپلزپارٹی آپ کے ہرسماجی اقدام میں آپ کا معاون ومددگارہوں،آپ کو جہاں بھی اور جس وقت بھی ضرورت پڑے آپ بلا جھجھک مجھے یادکرسکتے ہیں،میں ہر فورم پر آپ کے شانہ بشانہ ہوں،بعدازاں چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان پرویز اقبال آرائیںصاحب اور صوبائی وزیر ساجد جوکھیو نے طاہر گل کوسینئر نائب صدر الشریف فاؤنڈیشن بھٹائی آباد اور جاوید اقبال کو جنرل سیکریٹری الشریف فاؤنڈیشن بھٹائی آباد مقررکرنے کے الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن دئیے،چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن اور صوبائی وزیر برائے سماجی بہبودسندھ ساجد جوکھیو کی جانب سے امید ظاہر کی گئی کہ طاہر گل اور جاوید اقبال اپنی مقررہ حدود میں الشریف فاؤندیشن پاکستان کوفعال کرنے اور غریبوں ،لاچاروں کی خدمت کرنے میں اپنا کردار اداکرینگے۔آخرمیں چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان پرویزاقبال آرائیں نےصوبائی وزیر ساجد جوکھیو کا شکریہ اداکیا۔