اسلام ( نمائندہ خصوصی)
وزارت تجارت نے روس، ایران، افغانستان سمیت دیگر ملکوں سے بارٹر ٹریڈ کے طریقہ کار کا اعلامیہ جاری کر دیا۔وزارت تجارت حکام کے مطابق پاکستان سے دودھ، کریم، انڈے، گوشت، مچھلی کی مصنوعات، پھل، سبزیاں، چاول، بیکری آئٹمز، نمک، آئل، پرفیوم اور کاسمیٹکس، کیمیکل، پلاسٹک، ربڑ، چمڑا، لکڑی کی مصنوعات، پیپر، فٹ ویئر، لوہا، اسٹیل، تانبا، ایلومینئم، کٹلری، الیکٹرک فین، ہوم ایمپلائنسز، موٹر سائیکلز بھی برآمد کر سکے گا۔سرجیکل آلات اور کھیلوں کا سامان بھی ایکسپورٹ کیا جائے گا-روس سے بارٹر سسٹم کے تحت گندم، دالیں، پیٹرولیم مصنوعات امپورٹ کی جائیں گی روس سے کھاد اور ٹیکسٹائل مشینری بھی درآمد کی جائے گی –