کراچی(نمائندہ خصوصی) کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی، چالیس ہزار سے زائد چھوٹے بڑے جانور منڈی پہنچ گئے ہیں۔اس سال کراچی سپر ہائی وے کی بجائے منڈی ناردرن بائی پاس پر لگائی گئی ہے۔مویشی منڈی جانے کے لیے جمالی پل سے تقریبا 7 کلومیٹر کے بعد ٹریفک سائن بورڈ سے بائیں جانب مڑنا ہوگا اور اس کے بعد مزید 10 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا ہوگا۔پولیس کے مطابق راستے میں 8 مقامات پر پولیس کی چوکیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ رات میں روشنی کا بھی مثر انتظام کیا گیا ہے۔دوسری جانب مویشی منڈی میں خریداروں کے علاوہ فیملیز اور شوقین افراد کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔