کراچی (نمائندہ خصوصی) صوبہ سندھ میں اسکول، کالج، مدرسوں کی گاڑیوں میں گیس سلینڈر پر پابندی لگا دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرسٹی بسوں میں بھی سلینڈر پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس، موٹر وے، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ افسران کو کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب سندھ میں غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔