اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس (آج) جمعہ کوطلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سویلین و عسکری قیادت شریک ہوگی۔قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف سمیت عسکری قیادت شریک ہوگی۔