کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما،مشیر زراعت منظوروسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 80 فیصد امکانات ہیں کہ بشری بی بی عمران خان کا ساتھ چھوڑ جائے گی، کبھی کبھی ایسے حالات ہوجاتے ہیں کہ بیوی شوہر کو چھوڑ دیتی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ کافی لوگ پی پی پی میں شامل ہورہے ہیں، پی ٹی آئی چھوڑنے والے کافی لوگ پی پی پی میں آرہے ہیں کیوں کہ ان کو پتا ہے کہ اب مستقبل پی پی پی اوربلاول بھٹو کا ہے.منظوروسان نے سابق وزیرداخلہ سے متعلق پیش گوئی کی کہ شیخ رشید کا کوئی مستقبل نہیں ہے، گرفتاری سے بچنے کے لئے وہ بیماری کا کوئی بھانہ بناکر ہاسپٹیلائز ہوجائیں گے، پہلے ان پر اداروں اور نواز شریف کا ھاتھ ہوتا تھا اب ان پر کسی کا ھاتھ نہیں ہے. منظورحسین وسان نے کہا کہ فواد چودھری پرانہ جیالہ ہے وہ واپس اپنی پرانی پارٹی پی پی پی میں ہی آئیگا، فواد ہمارا تھا اور ہمارا ہی رہیگا.