کراچی(نمائندہ خصوصی ) سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم عوام کیلئے نہیں اپنے لیے سیاست کررہی ہے۔اتوارکو جاری بیان میں عمران اسماعیل نے کہاکہ ایم کیو ایم تکلیف میں ہے، یہ لوگ ایم کیو ایم کو کوئی ریلیف نہیں دیں گے، ایم کیو ایم کو پچھلی تنخواہ میں نوکری کرنا پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم عوام کیلئے نہیں اپنے لیے سیاست کر رہی ہے، ایم کیو ایم نے فیصلہ نہ کیا تو سیاست میں انکی کوئی گنجائش نہیں، نظر نہیں آیا ایم کیو ایم عوامی مفاد کی سیاست کر رہی ہے۔سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو اپنی سیاست کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔