لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ق) نے موجودہ حالات کے تناظر میں تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل آل پارٹی کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔ترجمان کے مطابق اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائے گی ، پی ٹی آئی کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق اے پی سی کا مقصد سیاسی جماعتوں کوایک میز پر اکھٹا کرکے بات چیت سے مسائل حل کرناہیں، تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرکے تاریخ طے کی جائے گی۔