اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستانیوں کی اکثریت نے 9 مئی کے پر تشدد واقعات کی مذمت کر دی جبکہ 80 فیصد شہریوں نے پی ٹی آئی قیادت سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔ اپسوس پول کی جانب سے سروے رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق پاکستانیوں کی اکثریت نے 9 مئی کے پر تشدد واقعات کی مذمت کی ۔اپسوس پول کی سروے رپورٹ کے مطابق 9 مئی کے واقعات پر عوام سے ان کی رائے لی گئی،ہر 10 میں سے 9 پاکستانیوں نے سانحہ 9 مئی کو قومی اور فوجی بقاءکیخلاف منظم سازش قرار دیا۔ 80 فیصد پاکستانیوں نے نہ صرف9 مئی کے واقعات کی مذمت کی بلکہ شر پسند عناصر کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ بھی کیا۔ رپورٹ کے مطابق ہر دو میں سے ایک پاکستانی نے پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں سے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرنے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ رپورٹ میں قرار دیا گیا کہ شرپسند ی کے واقعات کی مذمت پاکستانیوں کی اپنے وطن سے وفاداری کی ضمانت ہے۔