صلالہ( اسپورٹس ڈیسک)
گزشتہ روز اومان کے شہر صلالہ میں جاری جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں قومی ٹیم نے ملائیشیا کے خلاف 6 گول کیے جب کہ مدمقابل ٹیم پاکستان خلاف دو گول اسکور کر سکی۔قومی ٹیم کی جانب سے پہلا گول 42 ویں منٹ میں محمد سفیان خان جب کہ دوسرا گول 44 ویں منٹ میں عبدالرحمان اور تیسرا گول 47 ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے اسکور کیا۔اس کے علاوہ پاکستان کے عبدالرحمان نے ہی 48 ویں منٹ میں چوتھا اور 51 ویں منٹ میں پانچواں گول اسکور کرکے میچ میں اپنی ہیٹرک مکمل کی۔عبدالرحمان کو ایونٹ کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کے خلاف ہیٹرک اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سیمی فائنل میں کامیابی سے پاکستان نے مسلسل تیسری اور مجوعی طور پر ساتویں مرتبہ جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ملائیشیا کو شکست دینے کے بعد جونیئر ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آج روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔