کراچی(نمائندہ خصوصی)
گورنر سندھ کامران خان ٹی ٹیسوری نے انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمباکو نوشی کے صحت پر پڑنے والے اثرات سے ہم سب واقف ہیں، نوجوانوں میں تمباکو نوشی اور منشیات کابڑھتا ہوا استعمال تشویشناک ہے، نوجوان نسل کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا اشد ضروری ہے ، تمباکو نوشی نہ صرف صحت کے لئے مضر ہے بلکہ اس کی درآمد پر خطیر زرمبادلہ بھی خرچ ہوتا ہے، نوجوان نسل کو مضر صحت اشیاءسے دور رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، میڈیا بھی اس ضمن میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔