کراچی(نمائندہ خصوصی)
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ڈائریکٹر جنرل نادرا احمرین حسین نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سید گوہر عباس جعفری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں شناختی کارڈ کے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام، عوامی مشکلات کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات ،کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے جلد از جلد اجراءسمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ انہیں درپیش مشکلات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے انہوں نے مزید کہا کہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ، ب فارم اور دیگر متعلقہ کاغذات کے ضمن میں نادرا اہم خدمات انجام دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نادرا میگا سینٹرز کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جائے تاکہ عوام کو زیادہ بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔ڈائریکٹر جنرل نادرا نے گورنرسندھ کو یقین دلایا کہ عوامی مشکلات کے خاتمہ کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے ۔