۔ کراچی( بیورو رپورٹ) نارتھ کراچی میں معروف کرکٹر جاوید میانداد صاحب کے نام پے ایک جدید اسکول کا افتتاح ہوا۔ اس رنگا رنگ تقریب میں مہمانوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ افروز ٹیکسٹائل کے روح رواں فیروز عالم لاری ، تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں ادارے کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے بچوں کو اپنے جیم خانہ میں تیراکی کی مفت کلاس دلوانے کی پیشکش بھی کی۔ سیکٹر کمانڈر سچل رینجر سندھ کراچی کے بریگیڈیئر الطاف احمد نے بھی اس موقع پر اپنے خطاب میں ادارے کے اس عمل کو تعلیم کے میدان میں ایک خوش آئند اضافہ قرار دیا۔ آپ نے بچوں کی ذہنی تربیت کے ساتھ جسمانی تربیت پر زور ڈالتے ہوئے کراچی رنجرز اسکول میں کراٹے کلاس دلوانے کی پیشکش بھی کی۔ سیکٹر الیون ای میں ڈرگ مافیا کی روک تھام پر ہمیشہ کی طرح ڈٹے رہنے کا عزم بھی کیا۔ تقریب کے دیگر مہمانان میں نکاتی کے صدر فیصل معیز، جامع دارلعلوم
کراچی کے مفتی ابراہیم، مرحوم مفتی نعیم کے صاحبزادے ، الھدیٰ انٹرنیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن سندھ کی صدر محترمہ افشاں جاوید، تعلیم کے شعبے سے محترمہ سعدیہ، محترمہ راحیلہ، محترمہ بشری صالحہ بانو، معروف ڈاکٹر ناصر ناکاسا ، بلال لاری، شعیب صاحبزادہ ، سہیل ویوینگ کے شوکت شابو شامل تھے۔ تمام مقررین نے جاوید میانداد کیمپس کی خوبصورت اور جدید عمارت کو سراہتے ہوئے اپنے اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائ۔ آخر میں لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں بیسٹ ایمپلائیز اف ائیر کے ایوارڈ کا علان بھی کیا گیا اور چار ماہ سے جاری اسپیلنگ چیمئن کے بیس بچوں کو ان کے انعامات سے بھی نوازا گیا۔ یاد رہے کہ لومینری لرننگ سرکل فاؤنڈیشن ، انجنئیر محمد نجیب ہارون کی قیادت میں گذشتہ دس برس سے کچی آبادیوں کے بچوں کو مفت تعلیم کے ساتھ ایک وقت کا کھانا بھی فراہم کرتا چلا آرہا ہے۔ یہ اسکول صبح سے شام تک ان بچوں کی ذہنی و جسمانی تربیت پر کام کرتا ہے۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانان خصوصی نے فیتہ کٹ کر عمارت کا افتتاح کیا۔ ادارے کے سربراہان نے آنے والے مہمانوں کو عمارت کا دورہ کرواتے ہوئے جدید تعلیمی نظام کی واضحت دی۔ یوں یہ رنگا رنگ تقریب دعائیں اور داد سمیٹتے ہوئے اپنے اختتام کو پہنچی۔