اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جعلی میڈیکل رپورٹ کیخلاف وفاقی وزیر عبدا لقادر پٹیل کیخلاف بھر پور قانونی چارہ کا اعلان کرتے ہوئے 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا،ذرائع نے بتایا کہ نوٹس چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل ابوذر سلمان نیازی کی جانب سے بھجوایا گیا ،عبدالقادر پٹیل سے 15 روز میں اپنے بیہودہ الزامات واپس لینے اور چیئرمین تحریک انصاف سے غیرمشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ،بصورت دیگر قانونی کارراوائی کی جائے گی ،نوٹس میں مزید کہاگیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل چیئرمین تحریک انصاف کو 10 ارب بطور ہرجانہ ادا کریں جسے شوکت خانم اسپتال میں جمع کروایا جائے گا۔