کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدراور صوبائی وزیرمحنت و افرادی قوت سعیدغنی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے کئی ممبرز حافظ نعیم کے رویے سے نالاں ہیں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے سعیدغنی نے کہا کہ 194 لوگ ہیں تو پھر حافظ نعیم کو پریشانی کس بات کی ہے، جو ممبر پولیس حراست میں ہوگا اسے ووٹنگ کیلئے پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم کو یقین ہے کہ ان کے نمبرز پورے نہیں ہیں، 155 ممبرز تو پیپلزپارٹی کے اپنے ہیں، ن لیگ اور جے یو آئی بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، 99 فیصد یقین ہے ٹی ایل پی کے ممبرز بھی ہمارا ساتھ دینگے۔انہوں نے کہاکہ دیگر ملا کر بھی ہمارے تقریبا 10 ممبرز کم ہوں گے لیکن کوشش جاری رکھیں گے، جماعت اسلامی کے کئی ممبرز حافظ نعیم کے رویے سے نالاں ہیں، پیپلزپارٹی اس وقت سنگل لارجسٹ پارٹی ہے۔سعیدغنی نے کہاکہ ایم کیوایم والے جس تقریب کاحوالہ دے رہے ہیں وہاں ان کے لوگ موجود تھے، ایم کیوایم کے وزرا نے تعریفوں کے پل باندھے، شکریہ بھی ادا کیا۔