کراچی(نمائندہ خصوصی) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے بڑے ہوائی اڈوں کے قریب 15 ایکڑسے زائد اراضی مانگ لی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن ہیڈکوارٹر نے وزارت ہوابازی کو مراسلہ بھجوا دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد سمیت دیگر ائیر پورٹس پررہائشی کالونی کیلئے جگہ الاٹ کی جائے۔ایف آئی اے حکام کا موقف ہے کہ اہلکار8 گھنٹے ڈیوٹی کرتے ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ سے ائیرپورٹ بروقت پہنچنا ممکن نہیں، رات کے اوقات میں اہلکاروں کا آنا جانا بھی سیکیورٹی رسک ہے۔مراسلے کے متن کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر 2ایکڑ جبکہ کراچی ائیرپورٹ کیلئے10 ایکڑ اراضی دی جائے، ملتان ایئرپورٹ کے قریب ایک ایکڑ اراضی رہائشی سہولیات کیلئے چاہئے جبکہ لاہور، پشاور،کوئٹہ ،سیالکوٹ اور فیصل آباد ایئرپورٹ پر 4،4 کنال اراضی دی جائے۔