راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شہریار آفریدی کی نظر بندی کے آرڈر جاری کردیے ہیں۔پولیس شہریار آفریدی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر روانہ ہوئی۔اس سے قبل جیل انتظامیہ نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنما کو نظر بندی کی مدت پوری ہونے پر رہا کیا گیا تھا۔