کراچی(نمائندہ خصوصی)
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے گن مین کے بھائی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی ۔ گورنرسندھ نے جوشوا ڈونلڈ اور دیگر رشتہ داروں کو شادی پر مبارک باد دی۔ مہمانوں نے گورنرسندھ کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔دولہا ، دلہن اور رشتہ داروں سمیت مہمانوں نے گورنر سندھ کے ہمراہ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔ گورنرسندھ نے نو بیہاتا جوڑے کو تحائف دیئے اور کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے دعا بھی کی۔