کراچی(اسٹاف رپورٹر) علی حبیب میڈیکل سینٹر نیاناظم آباد میں ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس کا انعقاد ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹریزکی جانب سے کیا گیا تھا۔
علی حبیب میڈیکل سینٹر کی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر لبنیٰ مسرورسیمینار کی مہمان خصوصی تھیں جبکہ ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹریزمیں سی ایم او کے سربراہ ڈاکٹر جے پال چھابڑا(Dr. Jaipal Chhabria)،پروفیسر فریدالدین،ڈاکٹر عبدالصمد،ڈاکٹر اویس،ڈاکٹر رخشندہ،ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹریز،نیاناظم آباد برانچ کی انچارج کنول عروج،سینئرمینجرعبدالسمیع،عائشہ اوردیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ماہریننے بتایا کہ گرم مقامات یا علاقوں میں کام کرنے والے یا دھوپ میں چلنے پھرنے والے افراد ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوسکتے ہیں اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ شدید گرمی میں 10بجے سے4بجے تک باہر نکلنے سے پرہیز کیا جائے،پانی اورمشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ مہمان خصوصی چیف میڈیکل آفیسر علی حبیب میڈیکل سینٹر ڈاکٹر لبنیٰ مسرور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شدید دھوپ اورگرمی میں سرڈھانپ کر رکھیں،خوراک کا خاص خیال رکھا جائے اورجسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے بھیگے ہوئے تولئیے سے جسم کو رگڑا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک ہوجانے کی صورت میں قریبی لوگوں کو متاثرہ شخص کو یا تو خود ہسپتال لے جائے یا اس کیلئے ایمبولینس طلب کریں تاکہ اس فرد کو فوری طبی امداد مل سکے کیونکہ طبی امداد میں تاخیرجان لیو بھی ثابت ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹرجے پال چھابڑانے کہا کہ گرمی سے بیمار ہونے کی دواقسام غنودگی کا ہونا اوربے ہوش ہونا ہے،ہیٹ اسٹروک جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے اس لئے اپنے اور اپنے گھر کے افرادکی حفاظت کی جائے۔ ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کے استاد اور ماہر تعلیم پروفیسر فریدالدین نے کہا کہ لولگناہیٹ اسٹروک کی طرف لے جاسکتا ہے اس لئے گرمی کے مضر اثرات اوران سے بچاؤ کیلئے جو ضروری ہدایات ہیں ان پر عمل کیا جائے۔ڈاکٹر عبدالصمد نے بتایا کہ کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے اوربے ہوشی طاری ہوتی ہے،سرمیں درد اورپٹھوں کا دردہوتا ہے جبکہ مریض کمزوری محسوس کرتا ہے،۔ڈاکٹر رخشندہ نے کہا کہ کوشش کی جائے کہ شدید گرمی کی صورت میں جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی نہ ہو اس لئے زیادہ سے زیادہ پانی اور مشروبات،سبزی اورپھلوں کا استعمال کریں اورمرچ مصالحے اورچٹ پٹے کھانوں سے پرہیز کیا جائے۔ڈاکٹر اویس نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک کا شکارمریض کو فوری طورپرفرش پر لٹا دیا جائے اور زاس کے پیرکسی اونچی چیز پر رکھ دیں تاکہ دل کی جانب خون کا بہاؤ بڑھ جائے اورشاک کی روک تھام ہوسکے۔آخر میں نیاناظم آباد برانچ کی انچارج کنول عروج نے مقررین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کی سربراہی میں عیسیٰ لیبارٹریزلوگوں میں امراض سے بچاؤ کیلئے آگاہی فراہم کرتا رہے گا۔