لندن ( نیٹ نیوز )
دُنیا کی نمبر ون ٹیکنالوجی کمپنی ’گوگل‘ نے گھر کے کونے، ڈیڈزونز اور دور دراز کے کمروں میں انٹرنیٹ کے ناقص سگنلزکے پہنچنے کا مسئلہ حل کر دیا۔گوگل نے ’وائی فائی 3 پیک‘ کے نام سے ایک ایسی ڈیوائس متعارف کروائی ہے جس نے انٹرنیٹ کے سنگنلز کو جوڑنے میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔گوگل کمپنی نے ’وائی فائی 3 پیک‘ ڈیوائس متعارف کرواتے ہوئے اس عمل کو ’میش نیٹ ورکنگ‘ کا نام دیا ہے۔ یہ ایک ایسا طریقہ ہے جس میں ایک سے زیادہ وائی فائی پوائنٹس آپ کے پورے گھر میں انٹرنیٹ کوریج کا ایک ’میش‘ بناتے ہیں، جو گھر میں مستقل اور طاقتور سگنل کو یقینی بناتا ہے۔گوگل کا دعویٰ ہے کہ اس وائی فائی ٹیکنالوجی کے آنے سے گھر کے کونوں، ڈیڈ زونز اور دور دراز کے کمروں میں انٹرنیٹ کے ناقص سنگنلز کا زمانہ گزر گیا۔ یہ وائی فائی کی دُنیا میں ایک انقلابی ایجاد ہے۔کمپنی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ دُنیا میں ڈیجیٹل کمیونیکیشن اور آن لائن ورک اسپیسز کے دور میں ایک مؤثر اور قابل اعتماد انٹرنیٹ کنکشن کو برقرار رکھنا پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گیا ہے۔گوگل ’وائی فائی 3 پیک‘ میں تین ایک جیسے سرکلر وائٹ یونٹس شامل کیے گئے ہیں – یہ تینوں وائی فائی پوائنٹس آپ کے بنیادی یونٹ یعنی آپ کے موڈیم (یا کسی بھی موجودہ براڈ بینڈ گیٹ وے) سے براہ راست جڑتے ہیں اورنیٹ ورک کی رسائی کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھاتے ہیں۔
آسان سیٹ اپ اور اس کا انتظام گوگل کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس نے ہمیشہ اپنے صارفین کا ہر پہلو سے خیال رکھا ہے اور گوگل ’وائی فائی 3 پیک‘ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے، یہ صارفین کے لیے ایک بڑی ایجاد ہے۔اب گوگل ہوم ایپ کا استعمال کرتے ہوئے گوگل وائی فائی سسٹم سے سنگنلزکو ترتیب دینا ہوا کا ایک جھونکا ثابت ہو گا اور یہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے دستیاب ہے۔گوگل ایپ ابتدائی سیٹ اپ میں مدد کرتی ہے اور ایک طاقتور مینجمنٹ ٹول کے طور پر بھی کام کرتی ہے، نیٹ ورک کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہاں تک کہ انٹرنیٹ کو بچوں سے دور رکھنے کے لیے والدین کے کنٹرول کے آپشنز بھی فراہم کرتی ہے۔مضبوط اور مستقل کنیکٹیویٹی
گوگل کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ’وائی فائی 3 پیک‘ کے ہوتے ہوئے اب آپ کو کمزور سگنلز کی وجہ سے اپنی ویڈیو کالز کے ڈراپ ہونے یا فلموں کی بفرنگ کے بارے میں فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں رہی۔
یہ وائی فائی یونٹ بغیر کسی رکاوٹ کے براؤزنگ، سٹریمنگ، یا گیمنگ کا تجربہ فراہم کریں گے۔ آپ گھر میں جہاں چاہئیں گھومتے ہوئے اپنا انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔
نیٹ ورک سیکیورٹی
گوگل نے مزید کہا کہ اعلی درجے کی انٹرنیٹ کوریج فراہم کرنے کے علاوہ گوگل ’وائی فائی 3 پیک‘ ڈیوائسز آپ کے نیٹ ورک کو سیکیورٹی بھی فراہم کرتی ہیں کیوں کہ صارفین کی پرائیویسی گوگل کی اولین ترجیح ہے۔گوگل وائی فائی سیکیورٹی پر قطعاً کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا ہے۔ وائی فائی کا ہر یونٹ بشمول خودکار اپ ڈیٹس، جدید ترین حفاظتی خصوصیات سے لیس ہے۔