اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) حکومت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سمیت تحریک انصاف کے 10سابق وزراءکے ڈپلومیٹک پاسپورٹس منسوخ/ غیر فعال کر دیئے ۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے پاسپورٹس منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔ جن شخصیات کے پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ہیں ان میں شاہ محمود قریشی ، شیخ رشید احمد ، اسد عمر ، پرویز خٹک ، علی امین گنڈا پور ، علی محمد خان ،عون عباسی ، فرخ حبیب ، زرتاج گل اور اعظم خان سواتی شامل ہیں ۔پاسپورٹ منسوخی کے بعد وزارت خارجہ ، وزارت داخلہ سمیت بیرون ممالک سفارتخانوں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے ۔