کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جلا وگھیراو کیس میں عمران اسماعیل کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔سابق گورنر عمران اسماعیل کے خلاف جلاو¿ گھیراو¿ کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے عمران اسماعیل کو بے گناہ قرار دینے کی پولیس کی رپورٹ منظور کر لی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران اسماعیل کو 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے عمران اسماعیل کا ریلیز آرڈر بھی جاری کر دیا۔عمران اسماعیل کے خلاف شواہد نہیں ملے، تفتیشی افسر نے رپورٹ جمع کرا دی۔پولیس نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری پر جلا گھیرا کے مقدمے میں عمران اسماعیل کو گرفتار کیا گیا تھا۔ٹیپو سلطان پولیس نے عمران اسماعیل کو جلاو گھیرا واور اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔